خبریں

بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی/ اردو ورثہ


کپتان بابراعظم کی قیادت میں 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈپہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی، پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو ہوگا، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹی 20 میچز 12، 10 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کادورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

پاک انگلینڈ ٹی 20 میچز 22 سے30 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button