غزل

غزل | مجھے رونے کی آسانی بہت ہے | بلال اختر

غزل

مجھے رونے کی آسانی بہت ہے 

مگر پھر بھی پریشانی بہت ہے 

تجھے کیسے میں اپنے ساتھ رکھوں ؟

مرے گھر میں تو ویرانی بہت ہے

محبت راس مجھ کو کیسے آئے

مری عادت میں نادانی بہت ہے

نہیں کرتا محبت وہ کسی سے

مجھے اس پر بھی حیرانی بہت ہے 

مرا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے 

تمھارے دکھ میں طغیانی بہت ہے 

اٹھا لے جاؤ اپنے خواب اختر

مری آنکھوں میں اب پانی بہت ہے

Author

1 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x