رپورٹ

شاکر علی میوزیم میں یومِ آزادی کے حوالے سے تقریب /رپورٹ: عطرت بتول

شاکر علی میوزیم پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، منسٹری آف انفارمیشن نیشنل ہیریٹج کے زیر اہتمام شاکر علی میوزیم میں 14 اگست کے حوالے سے 7 اگست 2025، شام ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے قومی ہیروز اور چاروں مسلح افواج اور ان کے سربراہوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس میں قائداعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر ریاض علی شاہ کی صاحبزادی یاسمین بخاری صاحبہ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے والد کی پاکستان کے لیے خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان سے بہت محبت کرتی ہیں اور اسے پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

یاسمین صاحبہ کے علاوہ مختلف لوگوں نے اظہارِ خیال کیا جن میں شاعر، مصور اور ادیب شامل تھے۔ اس پروگرام یعنی "معرکۂ حق” میں گیسٹ آف آنرز میں انجم وحید (ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال)، پروفیسر عبدالرؤف رفیق (ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی)، جاوید اقبال (سینئر کارٹونسٹ)، بینش فاطمہ ساہی (ڈائریکٹر جنرل پلاک)، ڈاکٹر شہباز مرزا (صدر ینگ ایسوسی ایشن)، ڈاکٹر ثقلین حیدر، یاسمین بخاری (مصورہ و شاعرہ) شامل تھیں۔

 

14 اگست کے حوالے سے اس تقریب کو مزید رنگا رنگ بنانے کے لیے ملی نغمے گانے کے لیے عمران شوکت، انمول فاطمہ، وجیہہ منیر، حبیب رحمان بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔ یاسمین بخاری صاحبہ کی صاحبزادی شہرزادے بخاری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اسٹیج کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور پیچھے بڑی اسکرین پر ملی نغمے اور پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کی تصاویر، پاک فوج کی مختلف سرگرمیوں کی تصاویر دکھائی جا رہی تھیں۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، شرکاء وطن کی محبت سے سرشار تھے اور بچے بھی قومی پرچم کے رنگوں سے مزین لباس پہنے شریک تھے۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے فاطمہ سلمان، الماس منظور اور تمام انتظامیہ لائقِ تحسین ہے۔

 

Author

Related Articles

Back to top button