غزل
غزل | عمر بھر انتظار چھوڑ گئے | بلال اختر
غزل
عمر بھر انتظار چھوڑ گئے
ہم کو اس طرح یار چھوڑ گئے
جو خزاں کے تھے پیروکار میاں
جاتے جاتے بہار چھوڑ گئے
ہم سے بھی ملنے کوئی آتا نہیں
اس کو بھی غم گسار چھوڑ گئے
اے خدا ان سبھی کو خوش رکھنا
مجھ کو جو اشک بار چھوڑ گئے
غیر تو غیر تھے مگر اختر
اپنے بھی سوگ وار چھوڑ گئے
Author
URL Copied




