منتخب کالم
100 لفظوں کی کہانی /

حساس ……
کل ہمارے اسپتال میں عجیب مریض آیا،
میرے دوست ڈاکٹر لارنس نے بتایا۔
وہ واشنگٹن کے اسپتال میں کام کرتا ہے۔
کیا عجیب بات تھی؟ میں نے پوچھا۔
اے سی چلانے پر ٹھٹھرنے لگتا تھا۔
بند کرنے پر پسینہ پسینہ ہو جاتا۔
نارمل آواز پر چیختا تھا، کان کے پردے پھٹ جائیں گے۔
سرگوشی پر کچھ سن نہیں پاتا تھا۔
اس کی آنکھیں روشنی میں چندھیا جاتیں۔
روشنی کم کرنے پر وہ نا بینا ہو جاتا۔
لارنس نے تفصیل بتائی۔
اوہ، یعنی بہت حساس تھا، میں نے تبصرہ کیا۔
لارنس نے کہا،
ہاں۔ پھر تشخیص ہوئی کہ وہ پاکستانی ہے۔




