سلام

سلام /درسِ وفا بھی اُن کو سکھایا حسینؓ نے/ڈاکٹر شاہین زیدی

سلام

ڈاکٹر شاہین زیدی 

​ہر رشتہ کربلا میں نبھایا حسینؓ نے

انسان، وحشیوں کو بنایا حسینؓ نے

 

​بجھنے پہ آ گیا تھا تیرے دین کا چراغ

اصغرؑ کے خوں سے اس کو جلایا حسینؓ نے

 

​صدیوں سے انبیا نے بھی کوشش ہزار کی

کربل میں وہ بھی کر کے دکھایا حسینؓ نے

 

​صحرا کی تپتی ریت پہ اک معجزہ ہوا

ایک ایک کر کے سب کو سلایا حسینؓ نے

 

زینبؑ کے لخت ہائے جگر، دین پر نثار

بی بیؑ کو یہ بھی آ کے بتایا حسینؓ نے

 

​ابنِ حسنؑ کی لاش ہوئی ایسی منتشر

ٹکڑے سمیٹ کر ہی اٹھایا حسینؓ نے

 

​دستِ عباسؑ کٹ کے بھی لکھتے رہے وفا

درسِ وفا بھی اُن کو سکھایا حسینؓ نے

 

​شاہیںِ یزیدی فوج کا تختہ الٹ گیا

جب نعرۂ تکبیر لگایا حسینؓ نے

Author

Related Articles

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x