منتخب کالم

سلیم مانڈوی والا شیری رحمن تاج حید ر کے ذکر پر آبدیدہ/ رانا فرحان اسلم



ایوان بالا میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر شیری رحمان تاج حیدر کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ سلیم مانڈوی والا نے تقریر کے دوران کہا کہ مجھے مرحوم تاج حیدر کی بیوی نے خصوصی طور پر کہا تھا کہ دو الفاظ ضرور کہنے ہیں کہ تاج حیدر اپنی بیوی سے بہت پیار کرتے تھے، اس کے بعد تقریر کرتے ہوئے سینیٹر مانڈوی والا باقاعدہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے اور اپنی نشست پر بیٹھ گئے جس پر وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سینیٹر طاہر خلیل سندھو اور سینیٹر فلک ناز ان کے پاس گئے اور انہیں دلاسا دیا، بعد ازاں قراردادا پیش کرنے کیلئے سینیٹر شیری رحمان کھڑی ہوئیں تو وہ بھی سینیٹر تاج حیدر کا ذکر کر کے آبدیدہ ہوگئیں۔ ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھرپور انداز میں اپنے ساتھی سینیٹرزکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button