سلام
سلام /درسِ وفا بھی اُن کو سکھایا حسینؓ نے/ڈاکٹر شاہین زیدی

سلام
ڈاکٹر شاہین زیدی
ہر رشتہ کربلا میں نبھایا حسینؓ نے
انسان، وحشیوں کو بنایا حسینؓ نے
بجھنے پہ آ گیا تھا تیرے دین کا چراغ
اصغرؑ کے خوں سے اس کو جلایا حسینؓ نے
صدیوں سے انبیا نے بھی کوشش ہزار کی
کربل میں وہ بھی کر کے دکھایا حسینؓ نے
صحرا کی تپتی ریت پہ اک معجزہ ہوا
ایک ایک کر کے سب کو سلایا حسینؓ نے
زینبؑ کے لخت ہائے جگر، دین پر نثار
بی بیؑ کو یہ بھی آ کے بتایا حسینؓ نے
ابنِ حسنؑ کی لاش ہوئی ایسی منتشر
ٹکڑے سمیٹ کر ہی اٹھایا حسینؓ نے
دستِ عباسؑ کٹ کے بھی لکھتے رہے وفا
درسِ وفا بھی اُن کو سکھایا حسینؓ نے
شاہیںِ یزیدی فوج کا تختہ الٹ گیا
جب نعرۂ تکبیر لگایا حسینؓ نے



