غزل

غزل | بُھول کر سُوئے آسماں مت دیکھ | اسد رحمان

غزل

بُھول کر سُوئے آسماں مت دیکھ 

ٹوٹ پڑتا ہے ناگہاں، مت دیکھ 

اسی در پر پڑے پڑے مر جا

اب کوئی اور آستاں مت دیکھ 

اُس کو چُھپنے کا لطف لینے دے

وہ جہاں ہے ابھی وہاں مت دیکھ 

رائے جو بھی ہو تیری اپنی ہو

کون رکھتا ہے کیا گُماں مت دیکھ

اُڑ چکا ہے تو آسمان کو جا

ایسے مُڑ مُڑ کے آشیاں مت دیکھ

آسماں کو زمین پر دے مار 

کون آتا ہے درمیاں مت دیکھ 

اس طرح تُو مجھے گنوا دے گا 

میں جہاں ہوں مجھے وہاں مت دیکھ

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x