اُردو ادبافسانچہ

ثواب کی نیت سے /شہزاد نئیر

وہ چار گھنٹے سے سوشل میڈیا پر تھا۔
نیم عریاں ویڈیوز، تھرکتے ہوئے گانے، گدگداتے لطیفے، سنتے پڑھتے وہ اپنی پسند کے پیج پر گیا جہاں اداکارائوں کی نظر فریب تصویریں تھیں۔ ہر تصویر کے نیچے دل جلے عاشقوں کے گرماگرم کمنٹس تھے۔ اسے وہ کمنٹس پڑھنے میں بہت مزا آتا تھا۔
پھر اسے خیال آیا کہ اب نیکی کا کام بھی کرلینا چاہیے۔ وہ ثواب کی نیت سے بنائے گئے جعلی اکائونٹ سے لاگ اِن ہوا اور دوسروں کی پوسٹس دیکھنے لگا۔ جہاں بھی اسے کسی خاتون کی ننگے سر تصویر نظر آئی، جھٹ سے اس نے کمنٹ داغ دیا جو اس نے خود تیار کیا تھا۔ اس میں پردے کے احکام، شرم و حیا کی اہمیت اور ثواب و عذاب کا ذکر تھا۔
ایسی خواتین کو اِن باکس بھیجنے کے لیے ایک مختصر پیغام بھی تھا۔ میرے کمنٹ پر عمل کریں، دنیا و آخرت کی کامیابی اسی میں ہے ۔ دعا ہے کہ آپ ہدایت پائیں۔
پندرہ ، بیس بے پردہ خواتین کو ایسے پیغامات بھیج کر اس نے کافی ثواب اکٹھا کیا اور پھر اطمینان سے سو گیا۔

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x