اُردو ادباُردو شاعرینظم
فلستائی / احمد علی شاہ مشال
فلستائی
وہ کتابیں نہیں کھولتے،
جن کے اوراق میں
صدیوں کی روشنی قید ہے،
جن کے لفظوں میں
حیات کا ازلی سچ جاگتا ہے۔
وہ چراغِ معنی سے
اپنی پلکیں چُرا لیتے ہیں،
اور پھر
میری سیاہی میں ڈوبی نظمیں
ان کے لیے محض
بےجان خط و خال رہ جاتی ہیں۔
میں جانتا ہوں…
وہ کبھی نہیں پڑھیں گے
کہ یہاں کے دلوں پر
علم کی بارش نہیں،
فلستائیت کی دھول جمی ہے۔
• فلستائی (Philistine): ایک استعارہ ہے، ایسے شخص کے لیے جو علم، فن، ادب اور جمالیات سے بے بہرہ ہو، اور زندگی میں صرف مادی مفاد یا سطحی لذتوں کو اہمیت دے۔




