منتخب کالم

  پہلا ٹی20 پاکستان نے مایوس کن کھیل پیش کیا/ افضل افتخار



 پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آنے کے بجائے مزید خرابی آرہی ہے جس کا واضح ثبوت نیوزی لینڈ سے پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز  کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کا ناقص ترین کھیل ہے کیوی سرزمین پر پاکستان ٹیم نے اپنا سب سے کم سکور92 بنایا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹیم کیسی تیاری کرکے نیوزی لینڈ گئی ہے اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم ابتداء ہی میں ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی اس کے باوجود ٹیم کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بس کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی سے ون ڈے اور ون ڈے سے ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کردیا گیا نہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے میرٹ پر ٹیم کا انتخاب کیا گیااور نہ ہی اب نیوزی لینڈ سے سیریز کے لئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی جس کا نتیجہ شکست کی صورت میں سامنے آگیا ہے پاکستان کی ٹیم بھرپور محنت کے بعد سیریز کھیلنے کے لئے گئی لیکن افسوس کی بات ہے کہ محنت نظر نہیں آئی کیونکہ ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں ہی ناکام نظر آئی ٹیم میں شامل بیٹرز ناکام ثابت ہوئے اور کیوی سر زمین پر پریشر میں کھیلتے نظر آئے اسی طرح سے فیلڈنگ اور باؤلنگ کے شعبے میں بھی ٹیم مکمل ناکام نظر آئی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ سے سیریز کیا ایک بھی میچ جیتتی ہوئی نظر نہیں آتی ٹیم مینجمنٹ کو کارکردگی کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے چیئرمین پی سی بی کو بھی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ٹیم ایسے ہی ناقص کھیل پیش کرتی رہے گی۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button