خبریں

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لکھنؤ میں کھیلا جا رہا ہے،  میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیمرون گرین کی جگہ مارکس اسٹوئنس اور ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کے کپتان ٹیمباباووما نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم میں جیراڈ کوٹزے کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا۔

جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ ابتدائی اوورز میں پچ دیکھیں گے، ابھی کہنا مشکل ہے اس پچ پر کتنے رنز کافی ہوں گے۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button