منتخب کالم

  آزادی ایک نعمت ہے / فیصل شامی



آزادی ایک نعمت ہے اور  یقینا  ہم پاکستانی ہیں اور بحثیت آزاد قوم ہم یوم جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔آزادی ایک نعمت ہے اور پاکستا نی قوم بخوبی جانتی ہے کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد فضاء میں ساانس لے رہے ہیں۔ہم سب کی آزادی  بانی پاکستان محمد علی جناح کی مرحون منت ہے جی دوستو آج ہم آزاد فضاء میں آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں تو اسکی بڑی وجہ محمد علی جناح ہی ہیں اور محمد علی جناح بانی پاکستان ہیں جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کے مسلمانوں کے لئے آزاد وطن کے حصول کے لئے لڑائی لڑی اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی۔ مطلب مسلمانوں کے لئے آزاد وطن کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا اور یہ بھی بتا دیں کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا خواب شاعر مشرق علامہ اقبال ؒنے دیکھا اور1939 میں الہ باد میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلااس میں مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا نظریہ پیش کیا گیا۔  اور اک خواب جو علامہ اقبالؒ نے دیکھا اور اس خواب کو تعبیر قائداعظم  ؒنے بخشی۔ جی قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے جدو جہد کی بے بہا قربانیاں دیں اور بالآخر مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں اور 14اگست1947کو  مسلمانوں کو آزاد وطن حاصل ہو ا جو محمد علی جناح اور انکے ساتھیوں کی دن رات انتھک محنت کا نتیجہ تھا اور آج ایک دفعہ پھر چودہ اگست ہے پوری قوم بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج تحسین ہیش کر رہی ہے اور دعائے خیر بھی کر رہی ہے کہ اللہ پاک پاکستان بنانے والے سب بزرگوں کو جنت  میں اعلی مقام عطاء  فرمائے اور ہمیں اپنے بزرگوں کے نقش قدم پہ چلنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button