اُردو ادباُردو شاعرینظم

محبت / مصطفٰی ارباب

محبت / مصطفٰی ارباب

 

محبت

وہ

مُجھ سے زیادہ دُور نہیں ہے

ہم

اُس فاصلے پر ہیں

جہاں سے ایک دوسرے کو دیکھا جا سکتا ہے

ہم دونوں بہت احتیاط سے

ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں

ہمارے درمیان

بارودی سُرنگیں بچھی ہُوئی ہیں

ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے

غلط قدم پڑنے تک

ایک دوسرے کی طرف بڑھتے رہیں گے

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

Related Articles

Back to top button