سائبان میں ادبی و مکالماتی نشست / رپورٹ: سیدہ عطرت بتول نقوی

حسین مجروح صاحب کے مہمان خانہ ،،سائبان، ، ویسٹ وڈ سوسائٹی میں معروف صحافی، اینکر تجزیہ نگار ، شاعرہ یعنی ہمہ جہت شخصیت عائشہ مسعود صاحبہ اوراکبر نیازی صاحب کے اعزاز میں مکالماتی اور شعری نشست ہوئی ،یہ مہمان اسلام آباد سے لاہور تشریف لاے تھے یہ بہت بھر پور نشست تھی۔
جس کی صدارت ڈاکٹر دانش عزیز اور غلام حسین ساجد صاحب نے کی۔ شعراء کرام نے بھر پور شرکت کی اپنا بہت عمدہ کلام سنایا شرکاء نے دل کھول کر داد دی ، شاعرات میں دلشاد نسیم ، رقیہ اکبر ،شازیہ مفتی اور ڈاکٹر شاہدہ حیدر ، وفا آزر نے اپنا کلام سنایا بہت عمدہ اشعارسننے کو ملے تمام حاضرین نے اپنا کلام سنایا میں چونک نثر نگار ہوں اس لئے جب میری باری آئی تو میں نے عائشہ مسعود کے کالمز اورتجزیوں پر گفتگو کی جو بہترین اور ادبی چاشنی سے بھرپور اور تاریخی حوالوں سے مزین ہیں عائشہ سے مل کر بہت اچھا لگا بے لاگ صحافی ہیں تقریب کے آخر میں ان سے مکالمہ بھی کیا گیا شرکاء نے سوالات پوچھے اور انہوں نے عمدگی سے جوابات دئیے۔
حسین مجروح صاحب کی میزبانی نہایت عمدہ تھی انہوں نے ہر کسی کو بہت خلوص سے خوش آمدید کہا قبل ازیں انہوں نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اپنےمہمان خانے سائبان کے قیام کی غرض و غایت بیان کی ،آخرمیں غلام حسین ساجد صاحب نے صدارتی خطبہ پیش کیا ، عائشہ مسعود اس پذیرائی پر بہت خوش تھیں انہوں نے حسین مجروح صاحب کا اس خوبصورت نشست منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ان کی سائبان تحریک کی تعریف کی ، بلا شبہ حسین مجروح صاحب نے ادیبوں کے لئے یہ عمارت بطور مہمان خانہ مختص کر کے اچھا قدم اٹھایا ہے ادیبوں کو ان سے تعاون کرنا چاہیے اور ان کی اس کاوش میں ان کا ساتھ دینا چاہیے آج کی نشست بہت کامیاب اور بھرپور رہی اس کے لیے بہت مبارکباداور نیک خواہشات




