نظم

سائرن | ظہور منہاس

سائرن

تمام ٹینکوں پر ایک ہی لوگو پینٹ کیا گیا ہے 

(ایک فاختہ کی چونچ میں سفید گلاب )

اور ان کے سائیلنسرز سے ہر لمحے ایک نیا رنگ نکلتا ہے سفید، سبز ، نیلا اور گلابی 

اور ہوا میں خوشبو بکھیرتا چلا جاتا ہے

سوئے ہوئے لوگ اس خوشبو کو اپنے نتھنوں میں محسوس کرتے ہیں اور گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ اور کروٹ بدل کر سنہرے خواب دیکھتے ہیں ۔

شہر کے بیچوں بیچ بڑی بلڈنگ کے پاس آج بڑے سپیکر پر ایک پیس فل دھن بجائی گئی تاکہ تھکے ہوئے شہری کچھ دیر اس میں کھو جائیں اور اپنی پریشانیاں بھول سکیں۔

 

ہم کتنی خوب صورت دنیا میں رہتے ہیں 

سنا ہے زمین پر جب انسان آباد ہوئے تھے تب جنگیں ہوا کرتی تھیں 

ایک مملکت دوسری کو چین سے نہیں رہنے دیتی تھی

یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ۔

بھلا انسان انسان کا برا سوچ سکتا ہے 

ہم کتنی خوب صورت دنیا میں رہتے ہیں ۔

سنا ہے کبھی انسان آپس میں جنگ کیا کرتے تھے۔

کیا اب بھی ایسا ہوسکتا ہے ؟

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x