اُردو ادبخطوط

الوداع اے 2025
سلام آخر !

آج تمہارے گزر جانے کے بعد تمہاری چھوڑی ہوئی یادیں باتیں واقعات و لمحات سب ہم پر اپنے گہرے نقوش چھوڑ گئے ہیں تمہاری آمد پر ہم بہت پر امید تھے وقت کا پنچھی اپنی پوری رفتار سے پرواز کرتا رہا اور سب کچھ وہی رہا بس ایک ہندسہ بدلا اور تم 25 سے 26 ھو گئے نا ہی غزہ کے حالات بدلے نہ ورلڈ آرڈر تبدیل ھوا امت مسلمہ نے پستی کی جانب اپنا سفر جاری رکھا تم پر تو سوڈان اور یمن کی یلغار بھی رقم ھو گئی نہ او آئی سی گہرے خواب سے جاگی نہ درد دل رکھنے والے رہنماؤں کی قید تنہائی میں کوئی مخل ھو سکا
طاقتور ممالک مسلم دنیا کو برا بنا کر تسلسل سے پیش کرتے رہے اور ہم یہ بات غلط ثابت کرنے میں اس حد تک کامیاب نہ ھونے دیا گیا ملک ھو یا بیرون ملک کچھ نہ بدلا میرے ملک کے اثاثے فروخت ھوتے رہے اور تم خاموش تماشائی بنے گزرتے رہے وقت کی رفتار کبھی نہیں تھمتی لیکن اس کی سرعت کبھی کبھی کارہائے نمایاں انجام دے جاتی ہے جو تاریخ رقم کرتی ہے
میرے جواں سال بھانجے کو بھی تم 18 اپریل کو اپنے ساتھ لے گئے 31 سالہ بیٹا اپنے پیچھے روتی بلکتی ماں شانوں سے جھکا باپ جواں سال بیوہ اور دو معصوم پھول جیسے بچے چھوڑ گیا یہ غم ہر غم پر بھاری پڑ گیا
ایسا نہیں ہے کہ تمہارا دامن صرف غموں سے لبریز رہا تم نے اچھا وقت بھی دکھایا میرے اندر کی شاعرہ کو جگائے رکھا اور میں عالمی حالات حاضرہ منظوم کرتی رہی آن لائن مشاعروں میں بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز پہنچاتی رہی اور اس طرح میری دوسری کتاب ، بقائے زیست ، منظر عام پر آگئی اس کے لئے میں تمہاری شکر گزار ہوں میں اپنے کالمز بھی آن لائن اخبارات کی زینت بناتی رہی
تم تو چلے گئے لیکن اپ ے پیچھے یادوں کا ایک خزانہ چھوڑ گئے کاش یہ سب یادیں صرف خوشگوار احساسات پر مبنی ھوتیں لیکن اللہ کا احسان ہے کہ پاکستان اپنی پہچان بنانے اور خود کو منوانے میں کامیاب رہا اور مئی کا مہینہ ہمارے ملک کے لئے عزت و تکریم لے کر آیا جب انڈیا کو ہمارے شاہینوں نے زمیں بوس کیا اور دنیا میں اپنی کھوئی ھوئی عزت بحال کی اس کارنامے کے کئے تو میں بحیثیت پاکستانی تمہاری بہت شکر گزار ھوں
جاتے جاتے تم میری پیاری بھتیجی مریم کی شادی کی خوشی دے گئے جو میرے رب کا خاص احسان ہے

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x