نظم

In the grey evening…… / کوکب علی

In the grey evening

 

” اودیسا ” !!! 

مجھے دوبارہ پہچاننا !!!

کہ میرا سب سے قیمتی اثاثہ 

تمھاری زمیں کی طرف واپسی ہے !

تمھاری سرمئی شامیں میرے بغیر کیسے گزرتی ہیں 

تمھارے نقرئی دن مجھے ڈھونڈتے ہوئے کہاں جاتے ہیں  

تمھاری ہواؤں میں میرے نام کے زمزمے ،کون سی کہکشاں سجاتی ہے ؟ 

میرے دل سے ایک نم دیدہ دعا تمھاری زمین کی طرف آتی ہے 

تم تو دیکھتے ہو کہ خدا میری دعا کے جواب میں اپنے قلم سے کیا لکھ رہا ہے ؟ 

اگر لوح محفوظ ہر 

دائمی ہجر بھی چمکتا دکھائی دے 

تو پھر بھی قدرت سے یہ اصرار بھری سرگوشی کبھی مت چھوڑنا

 کہ تم اپنی زمیں پر میرے خوش کن قدم دوبارہ دیکھنا چاہتے ہو !!!

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x