نظم

ریڈیو | احمد علی شاہ مشالؔ

ریڈیو

دل شاید

آج ریڈیو بن گیا ہے…

کسی پرانی فریکوئنسی پر

تمہاری آواز آ رہی ہے 

تھوڑا شور ہے بیچ میں،

شاید یادوں کا…

تم کچھ کہہ رہی ہو،

بالکل ویسے ہی،

جیسے آخری بار کہا تھا 

”رکو، میں ابھی آئی…“

اور تب سے

ہر دن

یہی جملہ

ہر لہر پر سنائی دیتا ہے

Author

Related Articles

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x