اُردو ادباُردو شاعرینظم

جنگ مخالف نظم – ذہنی امراض کے شفاء خانے سے / ڈاکٹر جواز جعفری

جنگ مخالف نظم

ذہنی امراض کے شفاء خانے سے

 

یتیم بچے زمین کے پھول ہیں

جن کے والدین 

خون کی لکیر بن کر زمین میں جذب ہو گئے

پناہ گزیں کیمپوں میں پڑے ان بچوں کی آنکھیں 

ہر شئے میں والدین کا عکس ڈھونڈتی ہیں

انہیں خوراک سے زیادہ محبت کی تلاش ہے

 

یتیم بچے موت سے زیادہ آوازوں سے ڈرتے ہیں 

آوازیں جو ظلم کی نمائندگی پہ مامور ہیں

 

ان کی آنکھوں کو بے خوابی کا مرض لاحق ہے

ہر رات وہ نیند میں

اجنبی باغوں کی جانب قدم آرائی کرتے ہیں

جہاں ان کے ماں باپ کی لاشیں 

تدفین کے انتظار میں پڑی اونگھ رہی ہیں

 

کبھی کبھی یہ بچے 

نیند میں اپنا بستر گیلا کر دیتے ہیں

انتقام کے طریقے ایجاد کرنے میں انہیں کمال حاصل ہے

کلاس روم کی دیوار پہ آویزاں 

باوردی تصریر کو دیکھ کر وہ اپنی پنسلیں چبانے لگتے ہیں

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

1 Comment
Inline Feedbacks
View all comments
Naushaba Shaukat
Naushaba Shaukat
5 months ago

ہائے ہائے

Related Articles

Back to top button
1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x