خبریں

دوحہ میں کئی دھماکے، حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا: اسرائیل/ اردو ورثہ


اسرائیلی فوج نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایک حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

روئٹرز کے مطابق آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک عینی شاہد کے مطابق دارالحکومت کے کتارا ڈسٹرکٹ کے اوپر دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

اسرائیلی چینل 14 نے ایک سینیئر اسرائیلی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ’ہم نے قطر میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور ظہیر جبارین شامل ہیں اور نتائج کے منتظر ہیں۔‘

اسرائیلی چینل 14 کے مطابق یہ حملہ جنگی طیاروں سے کیا گیا۔

حماس کے ایک سینیئر ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ دوحہ میں ایک اجلاس کے دوران حماس کے وفد کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایکس پر جاری بیان میں کہا آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے نے حماس کی سینیئر قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ’مقررہ حملہ‘ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے سے قبل عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے گئے، جن میں درست ہتھیاروں کے استعمال اور اضافی انٹیلیجنس شامل ہے۔

روئٹرز کے مطابق قطر نے حملے کو تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق حماس کی جلاوطن قیادت طویل عرصے سے قطر میں موجود ہے، جہاں قطر کئی برسوں سے، حتیٰ کہ غزہ میں حالیہ جارحیت سے قبل بھی، حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x