اوورسیز پاکستانی روشن مستقبل پر اعتماد اور سرمایہ کاری میں کردار ادا کریں: آرمی چیف/ اردو ورثہ

پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہفتے کو امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ملک کے روشن مستقبل پر اعتماد رکھیں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کورلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئی کمان سنبھالنے والے ایڈمرل بریڈ کوپر کی حلف برداری میں شرکت کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہفتے کو امریکہ کے سرکاری دورے کے موقعے پر اعلیٰ سطح کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقعے پر فیلڈ مارشل نے جنرل کورلا کی قیادت اور دو طرفہ عسکری تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آرمی چیف نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
امریکہ دورے کے دوران آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
اس موقعے پر چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دوست ممالک کے دفاعی سربراہان سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
امریکی دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے روشن مستقبل پر اعتماد رکھیں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔
پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں بھرپور تعاون کا عزم دہرایا۔




