ادبی خبریںرپورٹ

نیشنل بک فاؤنڈیشن پروگرام/ رپورٹ : عطرت بتول

 

دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بالکل غیر متنازع ہوں، جن سے کسی کو کوئی شکایت نہ ہو، جن سے ہر کوئی محبت کرے۔ ایسی ہی مہربان شخصیت محترمہ سلمہ اعوان صاحبہ کی ہے، جو محبت بانٹتی ہیں۔ وہ ایک ایسا اساطیری کردار محسوس ہوتی ہیں جنہوں نے ملکوں ملکوں سفر کیے، اور جن کی زنبیل میں بے شمار قصے، کہانیاں اور معلومات موجود ہیں۔

ہم خوش نصیب ہیں کہ اُن کے عہد میں جی رہے ہیں۔ وہ ایسی شخصیت ہیں کہ جب انہیں تمغۂ امتیاز ملا، تو ہر ایک کو خوشی ہوئی۔ اُن کا اعزاز بالکل غیر متنازع رہا۔

ہمیں کل ایسی ہی ایک شخصیت کے اعزاز میں منعقدہ نشست میں شرکت کا موقع ملا، جس کی دعوت نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے محترمہ نازیہ رحمان نے دی۔ اس خوبصورت نشست کا اہتمام نیشنل بک فاؤنڈیشن نے کیا، جہاں جناب سلمان باسط صاحب نے آپا سے بہت عمدہ سوالات کیے، جن کے جوابات آپا نے نہایت خوش دلی سے دیے۔ محفل میں بہت عمدہ گفتگو ہوئی، اور سامعین ہمہ تن گوش رہے۔

شدید بارش کے باوجود، آپا کی محبت میں ادب سے وابستہ کئی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس کامیاب اور یادگار نشست کے انعقاد پر نیشنل بک فاؤنڈیشن مبارکباد کی مستحق ہے۔ جناب مراد صاحب، جہانگیر صاحب اور اُن کی پوری ٹیم لائقِ تحسین ہے۔ محترمہ نعیم فاطمہ علوی بھی محفل میں شریک تھیں۔

اللہ کرے یہ کارواں چلتا رہے اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کا ادبی رابطوں کا یہ سلسلہ قائم و دائم رہے۔

 

Author

Related Articles

Back to top button