غزل

غزل /یہاں کے زندوں سے اب تعزیت ضروری ہے/احمد عطا اللہ

غزل

احمد عطا اللہ 

خراب ٹھیک یہاں پر ، غلط ضروری ہے

یہاں کے زندوں سے اب تعزیت ضروری ہے

 

یہ  کربلا ہے  یہاں سچ  شہید ہوتا ہے

جو زندہ رہنا ہے تو مصلحت ضروری ہے

 

یہاں  زباں  نہیں  لکھے  پہ اعتباری  ہے

سو ہر کسی کے لیے کوٸی خط ضروری ہے

 

یہاں رواج ہے,کرنا پڑے گا شر کو سلام

سو حاسدین سے بھی معذرت ضروری ہے

 

یہ  آسمان  سبھی  کا ہے سو  کسی کا نہیں

تو اس کے ہوتے ہوے بھی یہ چھت ضروری ہے

 

مرے لکھے سے ستارے کا مرتبہ ملے گا

ہر ایک تِل پہ مرا دستخط ضروری ہے

Author

Related Articles

Back to top button