غزل

غزل | کسی سے کی نہ شکایت اداس لوگوں نے | عثمان حالم

غزل

 

کسی سے کی نہ شکایت اداس لوگوں نے 

زبان سی لی اذیت شناس لوگوں نے

 

مجھے وفا کے عوض بے وفائی دیتے ہوئے

رکھا نہیں ہے مروت کا پاس لوگوں نے

 

پرکھ نہ پائے روانی میں جوہری گوہر 

مجھے گنوا دیا عجلت میں خاص لوگوں نے

 

ہمارے شعر کو بے نام کیوں کیا شائع

چنی ہے کیوں بنا اجرت کپاس لوگوں نے

 

کبھی تو ابر بہاراں برسنے آئے گا 

رکھی ہوئی ہے محبت کی آس لوگوں نے

 

ہزار حیف کدورت سے چھین لی حالم

مرے مزاج کی لذت ، مٹھاس لوگوں نے

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x