بچوں کے ادیبوں کے لیے خوشخبری

دسویں قومی اہل قلم کانفرنس اور دیگر پروگراموں( سیمینارز ، ورکشاپس، کتابوں کی تقاریب رونمائی اور تقاریب پذیرائی ) میں شرکت اور بہت سے ایوارڈز نقد رقم کے ساتھ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل کوائف نامہ پر کر کے بھجوائیں۔
کانفرنس میں آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں سے منتخب ادیبوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ادیبوں کی ادبی خدمات کو جانچ کر منصفین کی ایک کمیٹی ایوارڈز یافتگان کا فیصلہ کرے گی۔
ضرورت پڑنے پر ادیبوں سے ان کی ایک ایک کتاب اور خدمات کے دستاویزی ثبوت بھی منگوائے جا سکتے ہیں۔
تمام ادیب/ شاعر جولائی تا اکتوبر 2025ء کے دوران شائع ہونے والی کم از کم تین کہانیوں/ نظموں کی فوٹو کاپی یا ان کی تصاویر بھجوائیں گے۔ کانفرنس کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایوارڈز کے لیے منصفین کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
کوائف نامے کے ساتھ ایک تصویر بھی بھجوائیں، جو خواتین تصویر نہ بھجوانا چاہیں وہ مستثنٰی ہیں۔
کوائف نامہ ، تصویر، دیگر دستاویزات ڈاک، وٹس اپ یا ای میل کے ذریعے بھجوائے جا سکتے ہیں۔ ( صرف کسی ایک ذریعے سے بھجوائیں )
کوائف نامہ بھجوانے کی آخری تاریخ 22 نومبر 2025ء ہے۔
یہ کوائف نامہ آپ اپنے ادیب دوستوں اور اپنے گروپس میں بھی شئیر کر سکتے ہیں۔
نام ۔
ولدیت ۔
تعلیم۔
عمر/ تاریخ پیدائش۔
موجودہ مصروفیت۔
شناختی کارڈ نمبر۔
فون نمبر۔
وٹس اپ نمبر۔
مکمل پتا۔
ای میل ۔
اب تک بچوں کے لیے شائع ہونے والی تحریروں کی تعداد۔
کن رسائل/ اخبارات میں تحریریں شائع ہوئیں۔
شائع شدہ کتب کی تعداد ۔ کتاب کا نام ۔
سال اشاعت ۔
صنف۔
حاصل ہونے والے انعامات/ ایوارڈز کی تفصیل۔
کسی ادبی تنظیم کے رکن یا عہدے دار ہیں تو تنظیم کا نام، عہدہ۔
اس سے قبل ہماری کون کون سی کانفرنس یا پروگرام میں
شرکت کی۔
اکادمی ادبیات اطفال ، ماہنامہ ” پھول ” اور تعمیر پاکستان پبلیکیشنز اینڈ فورم کی طرف سے کوئی ایوارڈ ملا ہو تو اس کی تفصیل ۔
ماہنامہ پھول 23 کوئینز روڈ،
نوائے وقت بلڈنگ، لاہور
shoaibmirza.phool@gmail.com
03004137820




