نیشنل بک فاؤنڈیشن کا "یادوں کی پروائی” کے ذریعے اہلِ قلم کو خراجِ عقیدت / رپورٹ: عطرت بتول

نیشنل بک فاؤنڈیشن کا مشاہیر ادب کو یادوں کی پروائی” کے خوبصورت نام سے خراج تحسین
نیشنل بک فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام برصغیر پاک وہند کی نامور ادیبہ قرہ العین حیدر ، اور ان کے علاوہ الطاف فاطمہ، پروین شاکر ، فہمیدہ ریاض کو خراج تحسین تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسے” یادوں کی پروائی” کا نام دیا گیا تھا۔۔۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔۔ نظامت کے فرائض نازیہ رحمن صاحبہ نے عمدگی سر انجام دیے۔۔۔ اس کے بعد نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب کامران جہانگیر صاحب نے پروگرام کی غرض وغایت بیان کی
پھر کنول بہزاد جنہوں نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔۔۔ اس تقریب کے پس منظر میں کار فرما مرکزی خیال کے بارے میں بات کی۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ بچھڑے ہوؤں کی یاد اور پت جھڑ کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔۔۔اس لیے ان دنوں ان معروف قلمکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
پروگرام کی صدارت نیلم احمد بشیر صاحبہ کی تھی ۔۔۔اظہار خیال کرنے والوں میں محترم نجیب جمال ، شاہین زیدی، ڈاکٹر فوزیہ تبسم، غافر شہزاد شامل تھے سب نے نہایت عمدہ گفتگو کی حاضرین ہمہ تن گوش رہے آخر میں موسیقی کاپروگرم بھی ہوا پروین شاکر کی خوبصورت غزلوں سے حاضرین محظوظ ہوے بعد میں چاے کا عمدہ انتظام تھا ، بہترین پروگرام کے لیے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کنول بہزاد اس ٹیم میں بہت اچھا اضافہ ہے امید ہے اسی طرح عمدہ نشستیں ہوتی رہیں گی _
تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی




