خبریں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج/ اردو ورثہ

منگل کو فیصل آباد میں 17 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ رہی ہے جہاں اقبال سٹیڈیم آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت اس بار شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جو پہلی مرتبہ ون ڈے فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض سنبھالیں گے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین آفریدی نے اس موقع کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں واپس آنا ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔

سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جبکہ میچ سے پہلے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔

اقبال اسٹیڈیم میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے، جو دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بھی رہی۔

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے لاہور میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 93 رنز سے کامیابی حاصل کی، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے راولپنڈی میں 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ جنوبی افریقہ نے پہلا میچ 55 رنز سے جیتا جب کہ پاکستان نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے دو میچز جیت کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔


Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x