خبریںرپورٹ

ڈاکٹر فوزیہ سعید: خون سے زندگی، قلم سے امید/ رپورٹ: عطرت بتول

ڈاکٹر فوزیہ سعید صاحبہ ڈپٹی ڈائریکٹر ھیلتھ ( ہلال احمر پنجاب) ہیں وہ ماہر نفسیات بھی ہیں، وہ ہلال احمر کے زیر اہتمام بلڈ بینک چلا رہی ہیں جس کے ساتھ تھیلسمیا سینٹر ہے جہاں روزانہ 30_ 25 بلڈ یونٹ درکار ہوتے ہیں چونکہ ڈونر کم ہوتے ہیں اس لیے فوزیہ صاحبہ اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف اسکولز، کالجز اور فیکٹریوں وغیرہ میں جاکر بلڈ کیمپ لگاتی ہیں یوں خون اکھٹا ہوتا ہے اور تھیلسمیا کے شکار بچوں جن کو خوراک کی طرح خون چاہیے ہوتا ہے کی مدد ہوتی ہے ، وہ کئی ممالک میں کانفرنسز اور سمینار میں شرکت کرچکی ہیں حال ہی میں امریکہ سے لوٹی ہیں اتنی ذمہ داری والی اور حساس جاب کی مصروفیات کے باوجود فوزیہ صاحبہ مصنفہ بھی ہیں اور انہوں نے اپنے قلم کو بھی انسانیت کی خدمت کے لیے مختص کر دیا ہے فوزیہ صاحبہ ایک فرشتہ صفت ہستی ہیں انہوں نے اپنی پہلی کتاب پس آئینہ بھی معاشرتی مسائل پر لکھی تھی اور اب ان کی دوسری کتاب ،، صبح نو ،، بہت اہم موضوع پر ہے ۔

یہ کتاب نشے کی لت میں مبتلا نوجوان لڑکے لڑکیوں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لیے ہے اس میں روح فرسا سچے واقعات ہیں کہ نوجوان کیسے اس لت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر کیسے وہ اپنی اور والدین کی زندگی تباہ کرتے ہیں اور پھر مایوسی کی انتہا تک پہنچ جاتے ہیں لیکن اس کتاب میں امید کی کرن دکھائی گئی ہے کہ مستقل مزاجی سے علاج اور کونسلنگ سے اس لعنت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے یہ بہت مفید کتاب ہے اور بہت عمدہ اسلوب میں رہنمائی کی گئی ہے اس بہترین کتاب کی تقریب رونمائی بھی بہت عمدہ ہوئی کل یکم نومبر کو سیور فوڈز ریسٹورنٹ میں فوزیہ صاحبہ نے موضوع سے متعلقہ ڈاکٹرز اور اپنے ادبی دوستوں کو انوائیٹ کیا سب کو اپنی کتاب کا تحفہ دیا بہت عمدہ لنچ کا اہتمام کیا دوستوں نے ڈاکٹر فوزیہ کی اس کاوش کو سراہا ان کی کتاب پر گفتگو کی اور اس خوشی میں کیک کاٹا بہت عمدہ تقریب تھی ، شرکاء میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نار کوٹکس ( ANF ماریہ علی ، ڈاکٹر نور الزمان، ڈاکٹر شاہینہ آصف، ڈاکٹر پروفیسر عارف محمود، ڈاکٹر فضیلت بانو ، شعیب مرزا ، تسنیم جعفری ، پروفیسر مسرت کلانچوی، تسنیم کوثر ، ڈاکٹر آمنہ قریشی، تہزین طاہر، سعدیہ اسلم ، پروفیسر عثمان ، پروفیسر صغیر احمد، مدیحہ شہزاد ، اورنگزیب ملک ، سمیرا نور ، شیخ پرویز ، یوسف اور تعظیم احمد کمبوہ نے ا شرکت کی فوزیہ صاحبہ کو بہت مبارک باد وہ یونہی خیر کی شمعیں جلاتی رہیں آمین ۔

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x