اُردو ادبافسانچہافسانہ و افسانچہ

عادی مجرم / شہناز نقوی

مائکرو فکشن

کیا بات ہے آپکی ! کتنی سندر ہیں آپ !!
ا س نے بہت اپنایئت سے کہا.
آج وہ اسے پہلی مرتبہ ایک محفل میں ملی تھی.. اس کے دل کے تار میں چھپے ساز بجنے لگے.
کل ہی تو اس نے "فریب” افسا نہ لکھ کر پوسٹ کیا تھا. وہ پھر بھی اسکی محبت بھری شخصیت سے متاثر ہوے بغیر نہ رہ سکی… سوچنے لگی کہ یہ محبت کے جال بھی کتنے با کمال ہوتے ہیں. اور پر جمال بھی!
وہ مسکرا کر اسکے قریب گئ
اور مدھر لہجے میں پوچھنے لگی,
بس اتنا بتا دیں
کہ آپ کی لسٹ میں "میرا ” کونسا نمبر ہے .

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x