ڈیڑھ سو سال پرانی عمارت میں تقریب کی روداد/ عطرت بتول

پاکستان رائٹرز گلڈ ایک اہم ادبی تنظیم ہے جو 29 جنوری 1959 کو کراچی میں مولوی عبدالحق کی قیادت میں قائم کی گئی۔ اس تنظیم کا مقصد پاکستانی ادیبوں اور شاعروں کے حقوق کا تحفظ، فلاح و بہبود، اور ادبی فروغ تھا۔ گلڈ نے "آدم جی ادبی انعام” جیسے بڑے ادبی ایوارڈز کا آغاز کیا، جو پاکستان کے نمایاں ترین ادبی اعزازات میں شمار ہوتا ہے۔

مولوی عبدالحق اس کے پہلے چیئرمین تھے، جب کہ بعد میں ممتاز شاعر جمیل الدین عالی ، قدرت اللہ شہاب اور دیگر نامور ادیبوں نے بھی اس کی سربراہی کی اور اس کی سرگرمیوں کو مزید فعال کیا۔ پاکستان رائٹرز گلڈ نے اردو ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ، کل 3 ستمبر
اس کے لاہور آفس منٹگمری روڈ پر رائٹر گلڈ انتظامیہ کی طرف سے ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عمدہ تقریب منعقد کی گئی مہمان خصوصی ممتاز سائینس فکشن رائٹر تسنیم جعفری صاحبہ تھیں اور صدارت معروف ادیب ادب لطیف کے ایڈیٹر مظہر سلیم مجہوکہ صاحب نے کی۔

نظامت کے فرایض نذر بھنڈر صاحب نے ادا کئیے جو رائٹر گلڈ پنجاب کے مجلس عاملہ کے ممبر اور انچارج تقریبات رائٹر گلڈ ہیں، سیکرٹری رائٹر گلڈ بیدار سرمدی، ظفر اقبال اور رائٹر گلڈ کی چئیر پرسن فرح جاوید بھی موجود تھیں فرح جاوید صاحبہ مشہور ادبی جریدے، ،، نقوش ،، والے طفیل صاحب کی پوتی ہیں اور رائٹر گلڈ کو فعال بنانے اور بہتری کے لئے کوشاں ہیں تلاوت کلام پاک کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا شاعروں نے جناب رسول خدا صل اللہ علیہ والہ وسلم کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا تمام مقررین نے عمدہ گفتگو کی آخر میں مہمان خصوصی تسنیم جعفری اور صاحب صدر مظہر سلیم مجہوکہ صاحب نے خطاب کیا مقررین کو شیلڈ پیش کی گئیں، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ،

رائٹر گلڈ کی عمارت تقریبا ڈیڑھ سو سال پرانی ہے وہی پرانا طرز تعمیر اونچی اونچی چھتیں، آتش دان، کارنس، روشن دان ، پرانی ٹائلز کے فرش قدامت کا حسن اپنی جگہ ہم اس کی قدامت سے محظوظ ہوے لیکن اتنی اہم عمارت کو مخدوش بہرحال نہیں لگنا چاہیے اتنے پرانے اور اہم ادارے کی عمارت کو اچھی حالت میں رکھنا چاہیے ارباب اختیار اس طرف توجہ دیں _





