اُردو ادباُردو شاعرینظم
نظم مجھے لکھتی ہے / آصف جانف
نظم مجھے لکھتی ہے
نظم مجھے لکھنے بیٹھتی ہے
میں اس کے دماغ سے اڑ جاتا ہوں
وہ سوچتی ہے
اب کیسے لکھوں
کیوں کہ
اسے جسم کی ضرورت ہوتی ہے
اور جسم تو میں ہوں
میں چھپ کر اسے دیکھتا ہوں
وہ مایوس ہوتی ہے
کیوں کہ
اسے مجھے پوسٹ کرنا ہوتا ہے
میں اچانک نمودار ہوتا ہوں
وہ مجھے دیکھ کر ایسے خوش ہوتی ہے
جیسے نشے کے عادی کو نشہ مل جائے
وہ مجھے لکھ کر پوسٹ کرتی ہے
میں بھی اسے لکھ کر پوسٹ کرتا ہوں




