منتخب کالم

شاباش لاہور پولیس/ یونس باٹھ



مختلف خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے تھریٹس کے باوجود،چہلم نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ اسلام اورسالانہ عرس حضرت علی ہجویریؒکے موقع پر لاہور پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر خوداعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جو فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے پوری فورس بالخصو ص سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نہ صرف شاباش کے مستحق ہیں بلکہ ڈی آئی جی آپریشنزنے تعیناتی سے لے کر اب تک جس طرح خلوص،محبت، پیار اور دلجمعی سے کام کیا ہے وہ واقعی سیلوٹ کے حقدار ہیں۔ اب 12ربیع الاول کے جلوس اور ریلیوں کو پر امن بنانے کے لیے لاہورپولیس اپنی تیاریوں میں مصروف ہے. اب بھی لاہور کے باسیوں کی جانب سے اگر انھیں خراج تحسین پیش نہیں کیا جا تا تو یقینا اس فورس بالخصوص ڈی آئی جی کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو گی۔یوم عاشور،عرس داتا علی ہجویریؒ اور چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام آخری وقت تک ڈ ی آئی جی فیصل کامران تمام انتظامات کی خود نگرانی کرتے نظر آئے ایسا محسوس ہوا کہ آخری کئی روز وہ اور ان کے دیگر افسران پوری طرح نیند بھی نہیں لے سکے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ شہر بھر میں ناکوں اور خصوصی چیک پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ کی گئی۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس و دیگر سکواڈ ز نے مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا۔لاہور پولیس کی جانب سے یوم عاشور، چہلم حضرت امام حسین علی اسلام اور عرس حضرت علی ہجویری ؒکے پروگراموں کو محفوظ ترین بنانے کے لئے جلوس منتظمین اور مذہبی رہنماؤں کی باہمی مشاورت سے تمام تر ضروری اقدامات کئے گئے تھے۔ ڈی آئی جی فیصل کامران سارا دن شہر میں کیے جانے والے نہ صرف تمام تر انتظامت کی خود نگرانی کرتے رہے بلکہ انھوں نے یوم عاشور اور چہلم کے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس و دیگر مقامات پر مرکزی جلوس کے پولیس سکیورٹی حصار کی خود قیادت کی اور سکیورٹی امور کوعملی طور پر مانیٹرنگ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات و شاباش دیتے اور حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔ اپنے کمانڈر کو عملی طور پر سکیورٹی ڈیوٹی میں حصہ لیتے دیکھ کر پولیس فورس کا مورال بلندرہا۔یوم عاشور، چہلم اور عرس داتا دربار کے بعداب لاہور پولیس کیلئے ربیع الاوّل کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا بھی ایک چیلنج ہے جس کیلئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔لاہور پولیس کی پروفیشنل بصیرت کے حامل افسران نے اس چیلنج کو بھی قبول کر کے فول پروف سکیورٹی دینے کا عہد کیا ہے،امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنابڑے چیلنجز ہیں جن کو قبول کر کے سو فیصد عملدرآمد کرانا اس سے بڑا چیلنج ہے۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button