اُردو ادباُردو شاعرینظم

وہ مجھے بتاتے ہیں / افتخار بخاری

وہ مجھے بتاتے ہیں

 

 

وہ مجھے بتاتے ہیں

شاعری کیسے کی جاتی ہے 

 

پرندے کو کیسے اُڑنا چاہیے

مچھلی کو کیسے تیرنا چاہیے 

 

میری بے خیال سادگی سے

من پسند فلسفہ برآمد کرتے ہیں 

 

خوبیاں دریافت کرتے ہیں 

جو مجھ میں ہیں ہی نہیں

 

 میرے لفظوں کے معانی بتاتے ہیں 

جو میں خود نہیں جانتا 

 

ُاُن کے جملے کسی جرّاح کے اوزاروں جیسے ہیں

 

میں جلدی سے اپنے گیت کی دُھن کو خاموشی کی گٹھڑی میں باندھتا ہوں 

اور بھاگ جاتا ہوں

اپنی تنہائی کے جنگل کی طرف

 

میں ڈرتا ہوں

وہ مار دیں گے     

میرے دل میں گُنگناتی چڑیا کو

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

Related Articles

Back to top button