منتخب کالم

طلال چودھری کی تقریر ‘ سپیکرنے عمر ایوب کو گفتگوسے روک دیا / رانا فرحان اسلم



قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کی تقریر کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کھڑے ہوکر بات کرنا چاہی تو سپیکر سردار ایاز صادق نے انہیں روک دیا کہ جیسے طے ہوا تھا ویسے ہی اجلاس چلا رہا ہوں، اپوزیشن کے چار لوگ بات کر چکے اب حکومت کی باری ہے، جس پر اپوزیشن لیڈر نے شور شرابہ شروع کردیا اور تمام اراکین کو واک آؤٹ کا کہا۔ جس پر سپیکر نے کہا کہ اپنے اراکین سے پوچھیں کہ کیا طے ہوا تھا۔ ایسے بالکل بات نہیں کرنے دوں گا۔ عمر ایوب اراکین کو لیکر باہر جانے لگے لیکن علی محمد اور زرتاج گل اور دیگر اراکین انہیںواپس لے آئے اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر طلال چودھری کی تقریر کے دوران شور شرابہ کرتے رہے۔ طلال چودھری کی تقریر کے بعد راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ فورم بات کرنے کیلئے ہے، یہاں سب کو بات کا حق ہے، ہمیں پارلیمان کو سپریم بنانا ہوگا۔ آغا رفیع اللہ اور قیصر شیخ اپوزیشن اراکین کو سمجھاتے رہے تاہم وہ احتجاج کرتے رہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر تقاریر کیںاور اپوزیشن کو مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ پالیمان مین اہم معاملے پر بات نہیں کرنے دے رہے۔ بعدازاں اجلاس بدھ سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

 





Source link

Author

Related Articles

Back to top button