سوال
تمہیں کیا اچھا لگتا ہے؟
ندی میں بہتی ہوئی ٹہنیاں؟
جلتی بجھتی موم بتی کی لَو
چاند سے زیادہ روشن ستارہ
یا اس ستارے کے عقب میں پھیلتی ہوئی کائنات
جو تمہارے کمرے کی حدود سے باہر نہیں نکل پاتی
یا پچھلے برس کا فوٹو
جس کا بایاں حصہ
بلر ہوچکا ہے !!
Author
URL Copied




