اُردو ادباُردو شاعریغزل
غزل / اس گلی میں ہے وہ مقام الگ / اظہر فراغ
غزل
اس گلی میں ہے وہ مقام الگ
خط لکھو ڈاکیے کے نام الگ
طائر آزاد کرنے آیا ہے
ساتھ لایا ہے اک غلام الگ
آپ مہمان بن کر آئے ہیں
ورنہ کرتا میں انتظام الگ
اتنی رنجش خدا معاف کرے
کر لئے اپنے اپنے جام الگ
گالیوں میں الگ محبت ہے
دل میں ہے تیرا احترام الگ
Author
URL Copied




