خبریں

ڈاکوؤں نے آگ سے متاثرہ موبائل مارکیٹ کے دکانداروں کو بھی نہ بخشا


کراچی میں ڈاکوؤں نے صدر موبائل مارکیٹ میں آگ سے متاثرہ دکانداروں کو بھی نہ بخشا اور ان سے بھی لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق منگل کی علی الصباح کراچی میں صدر کی موبائل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی میں درجنوں دکانیں جل گئیں اور ابتدائی تخمینے کے مطابق کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی مارکیٹ کے دکاندار گھروں سے اپنی اپنی دکانوں پر پہنچے اور دکانوں سے سامان نکالنے کی کوشش کی اس دوران انسانیت سے عاری ڈاکو وہاں پہنچے اور دکھ کے ان لمحات میں صدمے سے دوچار دکانداروں سے بھی لوٹ مار  کی۔

Comments





Source link

Author

Related Articles

Back to top button