خبریں

اقوام متحدہ سلامی کونسل میں غزہ کے لیے امداد کی قرارداد منظور


غزہ کے لیے امداد سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منظور کر لیا ہے۔ روس اور امریکہ نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

غزہ میں امداد کے اضافے کے لیے تیار کردہ قرارداد میں روس نے ’جنگوں کی فوری اور پائیدار خاتمے‘ کے لیے الفاظ شامل کرنے کی تجویز دی تھی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔

غزہ میں امداد کے حوالے سے متعدد ہفتوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کوششیں جاری تھیں۔

جمعے کو نیویارک میں ہوئے اجلاس میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں تمام فریقین کو ’محفوظ اور بلا روک ٹوک بڑی تعداد میں انسانی امداد کی فراہمی‘ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

روس اور امریکہ کے علاوہ 13 ممالک نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرارداد پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے اس میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا زکی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پتا ہے کہ قرارداد کا متن کامل نہیں۔۔۔ ہم انسانی سیزفائر کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔‘

ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ اور اصل مسئلہ اسرائیلی جارحیت ہے۔ انتونیو گوتریش نے فوری انسانی سیزفائر کا مطالبہ بھی کیا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button