منتخب کالم

  ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں / یونس باٹھ


  جی  دوستو ہم یقیناآزاد قوم ہیں اور زندہ دل بھی جسکا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پوری قوم نے یوم آزادی جوش و خروش سے منایا ملک بھر میں گلی محلوں بازاروں میں رنگ برنگی جھنڈیوں نے کیا خوب سماں باندھا۔ ملک بھر کی اہم عمارتوں اور گھروں پہ بھی قومی پرچم  لہرایا گیا۔ گلی محلوں میں بچوں بچیوں نے باجے بجا کے اور منچلوں نے موٹر سائیکل پہ سلنسرنکال کے جشن آزادی منایا۔ یوم آزای کے موقع پہ ملک بھر میں سرکاری اورعوامی سطح پہ بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ملک بھر میں جگہ جگہ مختلف تقریبات میں گھروں میں بھی یوم آزادی کے موقع پہ کیک کاٹے گئے۔ر اہم خبر یہ بھی تھی کہ یوم آزادی کے موقع پہ  وفااقی  دارالحکومت  میں خصوص تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان کی طرف سے اہم شخصیات کو پاک فوج،فضائیہ کے افسران کو خصوصی تمغوں سے نوازا گیا اورسپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو بھی حالیہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پہ ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔  پاک فضائیہ کے جوانو  اور بعض سیاسی سماجی شخصیات کو بھی خصوصی تمغوں سے نوازا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھی خصوصی ستارے سے نوازاگیااور بہت سی اہم شخصیات جن میں صحافی بھی شامل تھے ان کو بھی خصوصی تمغے سے نوازا گیا اورجن صحافی حضرات کو انکی کارکرگی پہ تمغہ امتیا ذ دیا گیا ان میں سینئر صحافی والد محترم مجیب الرحمان شامی کا بھی نام شامل تھا اوریقینا مجیب الرحمان شامی کی میدان صحافت میں گراں قدر خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ یقیناسفر صحافت میں شامی صاحب نے  بہت سی اونچ نیچ بھی دیکھی بہت سے خطرات  سے گزرے، بہت دفعہ دھمکیاں بھی متعد دشخصیات کی طرف سے ملیں لیکن اپنے ارادوں پہ اٹل رہے۔  مسائل کا سامنا بخوبی کرتے رہے۔یقیننانوجوان اور دیگر صحافی برادری کے لئے مشعل راہ ہیں اور یہ بھی بتا دیں کہ اس سے قبل بھی شامی صاحب کودو   دفعہ صدارتی تمغوں سے نواز ا جا چکا ہے اور یقینا یہ ہم سب کے لئے بھی باعث فخر ہے۔یقینایوم آزادی ہم سب پاکستانیوں کے لئے خوشی کا دن ہے اسی لئے  پاکستانی قوم نے زندہ دلی سے یوم آزادی منایا اورجی بھرکے باجے بھی بجائے اور آتش  بازی بھی کی  اور اس پرمسرت موقع پہ ہماری بھی سب کی طرح یہی دعا  ہے کہ اللہ پاک ہمارے وطن کوصدا یونہی قائم رکھے اور ہم سب پاکستانی ہمیشہ اسی طرح ہنس کھیل کے یوم آزادی مناتے رہیں۔ آمین ثم آمین۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button