منتخب کالم

آغا رفیع نے اپوزیشن لیڈر پر حکومت سے ملی بھگت کا الزام لگا دیا/ وقار عباسی



جمعرات کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات میں مصروف رکھنے کی حکمت زیادہ دیرپاثابت نہ ہوئی اور پی ٹی آئی نے حسب روایت ایوان کی کارروائی کے آغاز پر ہی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی سے  شروعات کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایوان میں صرف ویڈیو بنانی ہوتی ہے ان کے ورکرز ان کو گالیاں دے رہے ہیں یہ انہیں سڑکوں پر تنہا چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، اس ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن ارکان نے دستاویزات پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں۔ لیگی رکن حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بددعا ہے آپ لگے رہیں گے۔





Source link

Author

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button