چیمپئینز ٹرافی کا آغاز :::: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست / فیصل شامی

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز ہو چکا اور قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکی ہے اور اگر کہا جائے کہ بدترین شکست ہوئی پاکستان ٹیم کو تو یقینا غلط نا ہو گا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 320 رنز بنائے اور اگر دیکھا جائے تو پچاس اوورز میں تین سو بیس اتنا بڑا ٹوٹل نہیں کہ جسے حاصل ناکیا جا سکے اور نیوزی لینڈ کی طرف سے ینگ اور لیتھم دونوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور جی بھر کے پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی۔ دونوں بلے بازوں کی شاندار سنچری نے نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستانی بلے باز جم کے نیوزی لینڈ کے باؤلرز کا سامنا نا کر سکے اور دو سو پچاس رنز ہی بنا سکے ۔ بتا دیں کہ پاکستان سے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہی رہا اس سے قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پے درپے کئی میچز میں شکست کھا چکا اور اس سے قبل سہ ملکی سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا اور نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی کارکردگی پہ سوال اٹھ رہے ہیں اور ابھی بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی پاکستان ٹیم کے مد مقابل ہوگی اور پاک بھارت ٹاکرا دبئی میں ہو گا اور وہ اس لئے کہ بھارت ٹیم نے پاکستان آ کے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا اس لئے بھارتی ٹیم کے سارے میچ دبئی میں ہی ہونگے اور اب دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کھانے کے بعد آئندہ پاکستان ٹیم فتح سے ہمکنار ہو گی یا پھر ہارنے کی روایت برقرار رکھے گی اس بارے میں بھی فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بہر حال یہ بات بھی غلط نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا بھر کی بہترین ٹیموں میں شامل ہے لیکن تاحال قومی ستارے چمکنے میں ناکام ہیں اور اب دیکھنا یہ بھی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئین ٹرافی ؒکو جیتنے میں کامیاب ہو سکے گی یا نہیں اور اگر پاکستان کی ٹیم حالیہ ٹرافی میں فتح سے ہمکنار ہو گئی تو یقینا پاکستانی عوام کے لئے عید کا تحفہ ہو گا لیکن بہر حال دیکھتے ہیں کہ آئندہ کیا ہو گا کون ہارے گا کون جیتے گا یہ بھی وقت ہی بتا سکتا ہے۔یقینا جو اچھا کھیلے گا وہی میدان مارے گا اور اب دیکھتے ہیں کہ کون اچھا کھیلے گا اور دنیا بھر میں فتح کے جھنڈے گاڑے گا تو بہر حال اجازت آپ سے لیکن اسی آس و امید کے ساتھ کے پاکستان ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی جیت کے نا صرف دنیا بھر میں پاکستانی پرچم کو بلند کر سکے بلکہ پاکستانی عوام کو بھی عید کا خوشیوں بھرا تحفہ دے سکے تو ملتے ہیں دوستوں جلد اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔




