ادبی خبریںرپورٹشخصیت و فن

خاتون جنت فاطمہ زہرا ایوارڈ /سیدہ عطرت بتول نقوی

پچھلے سال سے میں نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے نام سے خاتون جنت فاطمہ زہرا ایوارڈ کا اجراء کیا تھا مقصد تھا کہ فرمان رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کی حدیث کے مطابق کہ ،، میری بیٹی فاطمہ سارے جہان کی عورتوں کی سردار ہیں ،، تو خواتین کی محفل جہاں بہت سے موضوعات پر گفتگو ہوتی ہے لکھنے پڑھنے کی باتیں ہوتی ہیں ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹس وغیرہ بھی دئیے جاتے ہیں وہاں اپنی سردار کا ذکر بھی ہو جن سے حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم بے پناہ محبت کرتے تھے اور ان کی اتنی تعظیم کرتے تھے کہ ان کے آنے پر کھڑے ہو جاتے تھے پیشانی پر بوسہ دیتے تھے اور اپنی جگہ پر بٹھا لیتے تھے جب انہوں نے بتایا تھا کہ فاطمہ سارے جہان کی عورتوں کی سردار ہے تو جناب فاطمہ زہرا نے پوچھا تھا مریم علیھا سلام کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اس پر انہوں نے فرمایا تھا مریم اپنے زمانے کی عورتوں کی سردار ہیں علامہ اقبال نے اپنی فارسی کی نظم میں بڑی خوبصورتی سے اس بات کا اشارہ کیا ہے کہ ؛
مریم از یک نسبت عیسی عزیز
از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز


اس بار میں نے یہ ایوارڈ جس تقریب میں دیا اس کا مکمل احوال تفصیلا لکھوں گی اس وقت اس محبت اور عقیدت کا ذکر ہے جس سے یاسمین بخاری صاحبہ نے یہ ایوارڈ وصول کیا ، دوسرا خاتون جنت فاطمہ زہرا ایوارڈ یاسمین بخاری صاحبہ کو دیا جب میں نے انہیں بتایا کہ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا نام تجویز کیا ہے تو انہوں نے بہت خوشی اور عقیدت کا اظہار کیا کہ اتنے بڑے پاک اور بابرکت نام کا ایوارڈ وہ دل کی گہرائیوں سے وصول کریں گی اور اسے اپنی خوش نصیبی سمھجتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایوارڈ پہ لکھے نام کو انہوں نے بوسہ دیا اور فرط عقیدت سے آنکھوں میں آنسو آگئے اس پر مجھے علامہ اقبال کی فارسی نظم کا شعر یاد آگیا جس میں انہوں نے کہ ،، میں حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم کی آل کی محبت میں دنیا میں موتی کی طرح چمکتا ہوں ،،


یاسمین بخاری صاحبہ بہت مدت سے خاموشی سے خدمت خلق میں مصروف ہیں وہ یتیموں اور غریب بچوں کی مدد کرتی ہیں جھونپڑیوں میں رہنے والے بچوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں انہوں نےبتایا کہ ایوارڈ کے ساتھ ملنے والی پانچ ہزار کی رقم بھی وہ انہی بچوں میں تقسیم کریں گی مجھے بہت خوشی ہوئی جب انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی کہ اس نام سے ایوارڈ دینا بہت اچھا خیال ہے ، اگرچہ ہم بہت عام اور گناہگار انسان ہیں لیکن گناہ تو تقاضہ ء بشریت ہے ورنہ ہم میں اور فرشتوں میں کیا فرق رہ جائے گا بس اللہ تعالٰی سے دعا ہے رحمت اللعالمین اور سیدہ النساء عالمین کی شفاعت نصیب ہو آمین تحریر:، سیدہ عطرت بتول نقوی

Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x