غزل

غزل / ہم نے جس تیزی سے گھنگھرو پہنے ہیں / ذکی عاطف

غزل

 

ہم نے جس تیزی سے گھنگھرو پہنے ہیں

وقت آنے سے پہلے گھنگھرو پہنے ہیں

 

اس کے ہنر پر کس کو شک ہو سکتا ہے

جس نے اتنے مہنگے گھنگھرو پہنے ہیں

 

اس کوٹھے پر سب سے زیادہ وہ بِکتی ہے

اُس نے سب سے اچھے گھنگھرو پہنے ہیں

 

فن اور اتنا ارزاں فن ہے ناچنا بھی

جس کو دیکھو اس نے گھنگھرو پہنے ہیں !

 

رقاصہ نے کس کا تاج رکھا ہے سر پر؟

شہزادی نے کس کے گھنگھرو پہنے ہیں؟

Author

  • توحید زیب

    روحِ عصر کا شاعر ، جدید نظم نگار ، نظم و غزل میں بے ساختگی کے لیے مشہور

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x