خبریں

’افغان کرکٹرز کی اموات‘ سے متعلق آئی سی سی کا بیان ’متعصبانہ‘: پاکستان/ اردو ورثہ

پاکستان نے اتوار کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ’تین کرکٹرز کی اموات‘ سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بیان کو ’متعصبانہ‘ اور ’قبل از وقت‘ قرار دے کر ’فوری تصحیح‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے جمعے (17 اکتوبر کو) ایک حملے میں ’تین مقامی افغان کرکٹر کی موت‘ کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا بزدلانہ حملہ‘ قرار دیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے عسکری ذرائع نے جمعے کو بتایا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے اندر متعدد حملوں کے بعد پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسند تنظیم حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے، جن میں گل بہادر گروپ کی قیادت سمیت 70 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے اعلان کے فوراً بعد آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ نے ہفتے کی شام ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اے سی بی سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ 

جس کے بعد پاکستان نے اپنے ردعمل میں آئی سی سی کے بیان کو ’متعصبانہ‘ قرار دیا۔

عطا تارڑ نے آئی سی سی سے فوری طور پر بیان کی درستی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا: ’پاکستان اس بیان کی تعبیر کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور آئی سی سی کے دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے فوری تصحیح کا مطالبہ کرتا ہے۔‘

انہوں نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے بیان پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قیادت میں آئی سی سی کی غیر جانبداری پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔

’پاکستان کا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے کہ سیاست کو کھیل، بالخصوص کرکٹ، میں داخل نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان آئی سی سی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور کھیل کی روح کو برقرار رکھے۔ آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ کسی کے کہنے پر غیر مصدقہ دعوؤں کی توثیق سے گریز کرے، کسی کو سیاسی فائدہ اٹھانے کا موقع نہ دے اور غیر جانبداری کے یکساں اصولوں پر عمل کرے خواہ عہدے داروں کی قومیت کچھ بھی ہو۔‘


Author

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Related Articles

Back to top button
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x