دعا تو یہی ہے ہماری بھی / فیصل شامی

چھ ستمبر کا دن آج بھی تاریخ کی کتابوں میں سنہرے حروف سے رقم ہے چھ ستمبر کے دن پاک فوج کے بہادر جوانوں افسروں نے بہادری جرأت و شجاعت کی نئی داستانیں رقم کیں۔ دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا کے ان کا غرور خاک میں ملا دیا۔ جی دوستو ستمبر 1965 میں دشمن ملک بھارت نے رات کی تاریکی میں پاک سرزمین پہ حملہ کر دیااور دشمن کے حملے کو پاک فوج کے جوانواں نے پسپا کر دیا۔دشمن کو دم دبا کے بھاگنے پہ مجبور کر دیا۔ جنگ ستمبر 1965 کی یاد میں چھ ستمبر کو پاکستانی قوم یوم دفاع مناتی ہے اور پاک فوج کے بہادر غازی و شہید افسروں جوانوں کو یاد کرکے سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ انکی یاد میں چراغاں کرتی ہے دئیے جلاتی ہے خوشی کے ترانے بجاتی ہے۔عوام شہیدوں کی آخری آرام گاہ پہ حاضری دیتے ہیں فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔ عقیدت و احترام سے شہیدوں کی آخری آرام گاہ پہ چادریں چڑھائی جاتی ہیں۔ آج ایک دفعہ پھر چھ ستمبر کا دن آن پہنچا ہے اور ہمیشہ کی طرح پاکستانی قوم پاک فوج کے شہیدوں ملک کے رکھوالوں کو سلام عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے پاک وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ تک پیش کر دیا اور پوری پاکستانی قوم انکی بلندی درجات کے لئے بھی خصوصی دعا کر رہی ہے اور سب کی طرح ہماری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے پاک وطن کے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے انہیں جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔دعا تو یہ بھی ہے اللہ پاک ہماری فوج کو مزید مضبوط سے مضبوط تر بنائے اور پاک فوج ہمیشہ ایسے ہی ملک کی سلامتی و دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے آمین ثم آمین۔ تو فی الحال اجازت دوستو ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔




