منتخب کالم
سیلابی صورتحال: اپوزیشن کی حکومت پر تنقید کمیٹی بنانے کا مطالبہ/ رانا فرحان اسلم

ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینٹ سردار سیدال خان ناصر کی زیرصدارت ہوا۔ حالیہ بارشوں کے بعد بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال پر اپوزیشن نے حکومت پر شدید تنقید کی اور پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔ میڈیکل کالجز کی فیسز، نوجوانوں اور بالخصوص لڑکیوں کو باہر بھیجنے کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا۔ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا معاملہ بھی استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔




