منتخب کالم

  قومی کھیل ہاکی پہ بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے / فیصل شامی



 خوشی کی خبر ہے اور عوام کے لئے اچھی بھی جی دوستوں کھیلوں کے میدان سے اچھی خبر سننے کو ملی اور خبر ہے کہ پاکستان قومی ہاکی ٹیم کو نیشنز کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دے دی اور پاکستانی عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان قومی ہاکی ٹیم ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن ہوئی ہاکی ہم پاکستان کا قومی کھیل ہے لیکن ہم آج ہاکی کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئے اور ہماری ساری توجہ قومی کھیل سے ہٹ کے دیگر کھیلوں خاص کر کرکٹ پر مرکوز ہے اور ایک طرف کرکٹ کے کھلاڑیوں کو ایک میچ کھیلنے کے لئے لاکھوں روپے میچ فیس دی جاتی ہے لیکن دوسری طرف یہ بھی کہا جائے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کو وہ سہولت اور معاوضہ نہیں دیا جاتا جو قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حق ہے تو غلط نہ ہو گا۔ وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی پاکستان ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر عوام خوش ہیں کہ ہاکی کے میدان سے بھی کچھ اچھی خبر سننے کو ملی اور اگر تاریخ کے صفحے پلٹیں اور ماضی کے دریچوں میں چھانکیں تو معلوم ہو جائیگا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں فتح کے جھنڈے گاڑتا نظر آتا تھا ۔کرکٹ ہو ہاکی ہو ا،سکواش ہو، ٹینس ہو، کبڈی ہو ،پاکستانی کھلاڑی کسی سے بھی پیچھے نہیں رہے۔ یقینا ایک وقت تھا جب پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی تھی ۔ اختر رسول، قاسم ضیائ، طاہر زمان، قمر ابراہیم ، حسن سردار گول کیپر شاہد خان سمیع اللہ کلیم اللہ سمیت بے شمار کھلاڑی تھے جنہوں نے ہاکی کے میدان میں دنیا بھر میں پاکستانی پرچم بلند کیا اور گزشتہ کئی سالوں سے ہم ہاکی کے میدان میں پے دربے شکست سے دوچار ہو رہے تھے لیکن اب اچھی خبر سننے کو ملی کہ پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ کے فائنل میچ تک پہنچی اور فائنل ہار گئی لیکن خوشی کی خبر تھی کہ چلو ہاکی ٹیم کسی ایونٹ کے فائنل میں تو پہنچی اور یقینا نئے لڑکے ہیں جن کی تربیت بہتر طور سے کرنے کی ضرورت ہے اور سب سے بڑھ کے یہ کہ ہمارے ہاکی کے کھلاڑیوں کو بہترین وسائل بھی مہیا کئے جائیں تاکہ وہ بھی جی جان اور لگن سے کھیل سکیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں اور پاکستانی پرچم کو بھی دنیا بھر میں بلند کر سکیں تو فی الحال اجازت آپ سے دوستوں ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔





Source link

Author

Related Articles

Back to top button