منتخب کالم
پی پی کی مخالفت حکومت بجٹ کے چار مطالبات تسلیم کرنے پر راضی/ وقار عباسی

حکمران اتحاد میں شامل سب بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی نمبرز پاور میں حکومت کو پسپائی پر مجبور کردیا پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باعث حکومت وفاقی بجٹ کے حوالے سے چار مطالبات تسلیم کرنے پر راضی ہوگئی ہے جن میں سولر پینلز پر جی ایس ٹی میں کمی اور سندھ کی جامعات کے لیے فنڈز کی مکمل بحالی شامل ہیں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)نے بالآخر اپنی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے ہیں، جس سے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی باآسانی منظوری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ایوانِ زیریں میں بجٹ پر بحث جاری رہی ۔ تحریک انصاف کے اراکین نے وزراء کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی اور احتجاجاً ٹوکن واک آوٹ کیا ۔ فضل الرحمان کی تقریر کے دوران مائیک کی متعدد بار آواز بند کی گئی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کچھ اللہ کے ناموں کا ہی خیال رکھ لیں۔ ایوان میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا اراکین اسمبلی نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے پلیٹ فارم کو ایک دکھاوا قرار دے دیا ۔




